صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کے لئے آن لائن ای کچہری

  صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کے لئے آن لائن ای کچہری

  

پشاور(پ ر) سوات 1،سوات 2،درگئی، بونیر،تیمرگرہ اور دیر ڈویژنز سے منسلک علاقوں کے صارفین نے اپنے بجلی کے مسائل پیش کئے جن کے حل کے لئے احکامات دئیے گئے، وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب اور سیکریٹری پاورڈویژن کی ہدایات پر کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے عملے اور صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین بجلی کی شکایات کے فوری حل کے لئے ایس ای سوات سرکل خالد خان نے کرائسز منیجمنٹ سیل واپڈا ہاؤس پشاور میں، سوات سرکل کے صارفین بجلی کے مسائل کے حل کے لئے ای کچہری منعقد کی،جس کے تحت ایس ای خالد خان نے صبح10 بجے سے دوپہر سوا ایک بجے تک آن لائن صارفین کے مسائل سنے، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل پی آر شوکت افضل اوردیگر سینئر افسران موجود تھے، اس دوران سوات سرکل کے ڈویژنز جس میں پسکو سوات 1،سوات 2،درگئی، بونیر،تیمرگرہ اور دیر ڈویژنز شامل ہیں سے منسلک علاقوں کے 21 صارفین نے اپنے بجلی کے مسائل جن میں تصحیح بجلی بل،بلوں کی اقساط،لووولٹیج،جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کی تبدیلی اوردیگر مسائل بیان کئے جن کے حل کے فوری احکامات جاری کئے گئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -