سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا وادی تیراہ میں شاندار استقبال

  سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا وادی تیراہ میں شاندار استقبال

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)گذشتہ روزشاہد افریدی دورہ وادی تیراہ قمبر قومی کونسل چیئرمین سعید اللہ افریدی نے استقبال کرکے مختلف علاقوں کا دورہ کروایا۔علاقائی عوام اور مشران نے شاہد افریدی کے آنے پر خوشی کا اظہار کرکے پرجوش استقبال کیا گیا۔مشران نے شاید افریدی کو علاقائی مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر قمبر قومی کونسل چیئرمین سعید اللہ افریدی نے کہا کہ شاید افریدی بھی ایسی مٹی کا بیٹا ہے جس کو ہم یہاں پر آنے اور عوامی مسائل پر توجہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اور امید ہے کہ شاید افریدی ہمارے قدرتی وسائل سے مالا مل جبکہ دور جدید کے سہولیات سے محروم وادی تیراہ کے مسائل میں ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریگا۔اس موقع پر شاید افریدی نے وادی تیراہ میں ایک پرائیوٹ ہسپتال بنانے کا بھی وعدہ کیا۔اور کہا کہ وادی تیراہ کے عوام نہایت وفادار اور مہمان نواز لوگ ہیں۔اور وادی تیراہ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں بھر پور تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔دورے کے موقع پر شاہد افریدی نے ایک ہزار خاندانوں میں فوڈ پیکج بھی تقسیم کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -