پی ٹی آئی حکومت کی مجموعی کارکردگی بالکل صفر ہے، اختیارولی خان

پی ٹی آئی حکومت کی مجموعی کارکردگی بالکل صفر ہے، اختیارولی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی حکومت کو دو سال پورے ہو چکے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے سات سال پورے ہو کر آٹھ سال سے جاری ہے ابھی تک حکومت کی مجموعی کارکردگی کی بالکل صفر ہے جی ڈی پی شرح نو مائنس میں چلا گیا جبکہ انفلیشن غربت دو سے بڑھ کر چودہ اور پندرہ تک پہنچ چکی ہے۔ روٹی کی قیمت ڈبل ہوگئی ہے گندم اور آٹے کا کا بحران ٹالنے کا نام نہیں لے رہا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ۔ چینی چوروں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اربوں روپے کا کرپشن کرنے والے چوروں پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا۔ بی آر ٹی کرپشن کیس مالم جبہ اراضی اسکینڈل بلین ٹری کرپشن سکینڈل پشاور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کرپشن سکینڈل روخانہ پختونخوا کے نقشے سکینڈل کے علاوہ کی درجنوں ایسے کیلنڈرز ہیں جن پر نیب نے ابھی تک ہاتھ نہیں ڈالا ورنہ خیبر پختونخوا کے تمام وزیر اور مشیر ابھی تک جیل میں ہوتے،نیب کو صرف اپوزیشن کو توڑنے اور جوڑنے کے لیے رکھا گیا ہے اور یہ ادارہ اپنی ساکھ کھو چکا ہے نیب اس وقت صرف کرائے کے گوریلے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی وزرا میں کوئی ایسا وزیر نہیں ہے جو ٹی وی پر آکر اپنی وزارت کی کارکردگی کی رپورٹ بیان کریں اور قوم کو اعتماد میں لے سکیں جبکہ حکومت کو چلانے کے لئے صرف ترجمانوں کی ایک فوج بھرتی کی گئی ہے جن کا کام صبح دوپہر شام ٹی وی پر بیٹھ کر اور اخباروں میں جھوٹے بیانات جاری کرنا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کے اقامے پر ماضی میں چیخنے والے خود دہری شہریت کے مالک نکلے حکومت کی آدھی کابینہ دوہری شہریت کے مالک نکلنے کے باوجود استعفی نہیں دے رہے عمران خان کو چاہیے تاکہ ایسے وزیروں مشیروں کو فورا مستعفی ہونے کا کہیں جبکہ دو سال کے قلیل عرصے میں پوری دنیا پر یہ بات واضح ہو چکی ہے پاکستانی حکومت چل نہیں رہی بلکہ اس کو چلایا جا رہا ہے اور آج کل ہمارے حکمران کرونا کے پیچھے چھپ کے بیٹھے ہوے ہیں۔ اختیار ولی خان نے کہا کہ پاکستان کی ہر وزارت پر ایک بزدار کو بٹھا دیا گیا ہے اور چنتخب وزیراعظم خود ان بزداروں کی فوج کے سپہ سالار بن بیٹھے ہیں جنہوں نے تقریبا ہر وزارت کا ستیاناس کر دیا ہے۔ بہتر ہوگا عمران خان خود اسمبلی توڑ کر نئے الیکشن کا اعلان کرے۔ مسلم لیگ نون حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے عوامی احتجاج اجتماعی استعفوں سمیت تمام آپشنز پر غور کر رہی ہے۔