ٹی ایم اے کوہاٹ کو مضبوط بنانے کا عزم کررکھا ہے،محمد شعیب

ٹی ایم اے کوہاٹ کو مضبوط بنانے کا عزم کررکھا ہے،محمد شعیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ٹی ایم اے کوھاٹ کو ایک بار پھر صوبے کی مضبوط ترین ٹی ایم اے بنانے کا عزم کر رکھا ہے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے چند عناصر اپنے ذاتی مفادات حاصل نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کے خلاف مہم چلانے میں لگے ہیں مگر انہیں ناکامی ہو گی بہت جلد شبستان پلازے پر کام کا آغازکریں گے ان خیالات کا اظہار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر محمد شعیب نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ تحصیل پلازے کی تعمیر سے ٹی ایم اے کو 17 کروڑ آمدن ہوئی یہ رقم اکاؤنٹ میں محفوظ پڑی ہے جبکہ دکانوں سے ماہانہ کرایہ بھی آنا شروع ہو چکا ہے اسی طرح اباسین پلازہ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اس کی دکانوں کی نیلامی کے لیے قواعد و ضوابط طے کرنے کے لیے اعلیٰ افسران کو لیٹر لکھ چکے ہیں اس پلازے سے متوقع آمدن 40 سے 45کروڑ تک ہے اس رقم سے شبستان پلازہ ٹی ایم اے کوھاٹ خود تعمیر کرے گی یہ کوھاٹ کا پہلا پلازہ ہو جا جس کی Basement میں مکمل کارپارکنگ ہو گی جس سے عوام کو نہ صرف سہولت میسر ہو گی بلکہ ٹی ایم اے کوھاٹ کا مالی فائدہ بھی ہو گا محمد شعیب نے مزید بتایا کہ بہت جلد سستا بازار کے کیبنز کی نیلامی بھی ہو گی اس سلسلے میں ضلعی افسران سے مشاورت کی جا رہی ہے یہ کیبن صرف اس شخص کو الاٹ ہو گا جو خود کاروبار کرے گا اور ایک سے زیادہ کیبن بھی کسی الاٹ نہیں ہو گا ٹی ایم او کوھاٹ نے انکشاف ککیا کہ بونا شریف کے پہاڑ پر واقع کھلے میدان میں جلد ایک تفریحی پارک کے قیام کا بھی منصوبہ زیر غور ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ جگہ دیکھنے کی ہدایات جاری کر چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آج میں اس سیٹ پر ہوں کل کوئی اور ہو گا مگر میری خواہش اور کوشش ہے کہ ٹی ایم اے کوھاٹ کو ایک بار پھر صوبے کی مالی طور پر مضبوط ترین ٹی ایم اے بنا کر جاؤں تاکہ ہمارے جتنے بھی اہلکار ہیں ان کو تنخواہوں اور پنشن کے لیے دھکے نہ کھانے پڑیں اور ادارے کی آمدن میں اضافہ ہو۔