صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان سے پبلک سیفٹی کے وفد کی ملاقات

  صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان سے پبلک سیفٹی کے وفد کی ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان سے پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن چارسدہ کے عہدیداروں نے سول سیکرٹریٹ پشاو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کمیشن کے چئیرمین حاجی ظفر خان، وائس چئیرمین حسن گل ایڈوکیٹ اور دیگر ممبران نے شرکت کی اور صوبائی وزیر کو پبلک سیفٹی کمیشن کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وفد نے وزیر قانون کو کمیشن کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں صوبائی اور ریجنل سطح پر کمیشن کا کوئی باقاعدہ سیٹ اپ موجود نہیں، حکومت کمیشن کا سیٹ اپ فعال بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے، تاکہ عوام کو اس ضمن میں ریلیف فراہم کی جاسکے۔ وفد کا کہنا تھا کہ کمیشن اس وقت صوبے کے بارہ اضلاع میں کام کررہا ہے، تاہم رواں سال اگست میں موجودہ ممبران کا دورانیہ مکمل ہوجائے۔ وفد کا کہنا تھا کہ کمیشن کے 13 ارکان میں چار افراد ضلعی کونسلز کے نمائندوں سے لئے جاتے تھے، تاہم اب بلدیاتی نظام کے قانون میں ترمیم کے بعد کمیشن کے رولز میں تبدیلی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئے رولز کے بننے تک موجود کمیشن ممبران کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ صوبائی وزیر سلطان محمد خان نے ممبران کو کمیشن کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بہت جلدسیکرٹری داخلہ سے بات کی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -