عوام کا آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف تشویش کا اظہار
پشاور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)قبائلی اضلاع کے سینئررہنماسیدولی شاہ آفریدی نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کے بعدآٹے کی قیمتوں میں اضافہ پرسخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے آٹاکی 20کلوتھیلی کی قیمت860روپے مقررکی ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں آٹے کی تھیلی12سوروپے میں فروخت کی جارہی ہے جوکہ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کوریلیف دینے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے کھانے پینے کی اشیاء مثلاًگھی،دالیں،چینی سمیت دیگراشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے 20کلوآٹے کی قیمت1200روپے، 40کلو تھیلا 2400 روپے،75کلوبوری پانچ ہزارروپے سے تجاوزکرچکی ہے جبکہ چینی فی کلو90روپے سے تجاوزکرچکی ہے ملک میں مافیاکے موجودگی میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے گذشتہ دوسالوں میں حکمرانوں نے عوام کوبدترین مہنگائی،بے روزگاری کے سواکچھ نہیں دیاجبکہ عوام خودکشیاں کرنے پرمجبورہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں ایسے نااہل حکمران نہیں دیکھے تھے۔