کوہاٹ بورڈ کا انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان

  کوہاٹ بورڈ کا انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوھاٹ ے میٹرک سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کردیاہے طلباء میں کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم وجاہت حنیف نے 1068 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کیڈٹ کالج کوھاٹ ہی کے طالبعلم حمزہ رحمان اور محمد نے بالترتیب 1058 اور 1056 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی کوھاٹ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات محمد ریاض نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سائنس گروپ میں کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم وجاہت حنیف نے 1068 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کیڈٹ کالج کوھاٹ ہی کے طالبعلم حمزہ رحمان اور محمد نے بالترتیب 1058 اور 1056 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول نمبر1 کوھاٹ کی طالبہ شگفتہ سراج آفریدی نے 924 نمبر حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مرئی بالا کوھاٹ کی طالبہ رشیدہ بیگم نے 914 نمبرلیکر حاصل کی جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹل کی طالبہ اقراء نسیم نے 905 نمبرلیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ 10th سائنس گروپ میں 30809 امیدواروں نے حصہ لیا اور 30073 امیدوار کامیاب قرارپائے اس طرح نتیجہ 97.61 فیصد رہا 10th آرٹس گروپ میں 6057 امیدواروں نے شرکت کی اور 5708 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح نتیجہ 94.24 فیصد رہا۔مجموعی طورپر 10th میں کل 36866 امیدوار شامل ہوئے جبکہ 35781 امیدواروں کو پاس قرار دیا گیا جبکہ باقی امیدوار حکومتی پالیسی کے مطابق خصوصی امتحان میں شرکت کرینگے اس طرح جماعت دہم کانتیجہ 97.06 فیصد رہا۔9th سائنس گروپ میں 35649 امیدواروں نے حصہ لیا 9th آرٹس گروپ میں 6368 امیدواروں نے شرکت کی اس طرح مجموعی طورپر 9th میں کل 42017 امیدوار شامل ہوئے عالمی وباء Covid-19 کی وجہ سے نتائج کے لئے حکومت کی وضع کردہ پالیسی کی روشنی میں کلاس نہم کے ان تمام امیدواروں کو اگلی جماعت میں ترقی دیدی گئی مجموعی طورپر کلاس نہم اور دہم میں کل 78883 امیدواروں نے شرکت کی کل 77798 امیدوار کامیاب قرار پائے ناکام رہنے والے امیدواروں کے لئے کوھاٹ بورڈ کے زیر اہتمام اسپیشل امتحان منعقد کیاجائیگا اس میں کامیابی پر انہیں بھی ترقی دیدی جائیگی۔ اسی طرح جماعت نہم اور دہم کامجموعی نتیجہ 98.62 فیصد رہا۔نتائج کے موقعہ پر چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شوکت حیات‘سیکرٹری محمد الیاس آفریدی اورپرنسپل کیڈٹ کالج کوھاٹ بھی موجو د تھے۔بورڈ کی طرف سے چیئرمین ڈاکٹر شوکت حیات نے پوزیشن ہولڈرز طلباء کو نقد انعامات اور تحائف سے نوازا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -