سونے کے نرخوں میں اضافہ

سونے کے نرخوں میں اضافہ

  

نیویارک (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.5 فیصد بڑھ کر 1842.52 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1843.9 ڈالر فی سینٹ طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے قریب نرخ 1.1 فیصد بڑھ کر 1834.80 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1831.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کے وقت نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1822.11 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ1823.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزید :

کامرس -