یو این مندوب کی رہائشگاہ کی مرمت مقامی قوانین کا تقاضہ،ترجمان دفتر خارجہ

  یو این مندوب کی رہائشگاہ کی مرمت مقامی قوانین کا تقاضہ،ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی رہائش گاہ کی مرمت پر دو لاکھ 25ہزار ڈالر خرچ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں وزارت خارجہ نے ایسی کسی رقم کی منظوری نہیں دی۔ نیویارک میں 1920 سے تعمیر شدہ عمارت 1965 سے حکومت پاکستان کی ملکیت ہے، قومی ورثہ ہونے کے باعث رہائش گاہ کی مرمت مقامی قوانین کا تقاضہ ہے۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے 13مئی 2020کو رہائش گاہ کی مرمت کے لئے درخواست دی جسے 24جون 2020کو منظور کرکے پاکستان مشن کو آگاہ کر دیا گیا۔ 2لاکھ 25ہزار ڈالر خرچ کرنے کی کسی رقم کی منظوری نہیں دی۔
دفتر خارجہ وضاحت