عوام مہنگائی اور بے روز گاری کی موت مررہی ہے، زین مقصود

  عوام مہنگائی اور بے روز گاری کی موت مررہی ہے، زین مقصود

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تاجر رہنماء زین مقصود نے کہا ہے کہ کورونا وارس سے ملکی معشیت تباہ ہوچکی ہے اور عوام مہنگائی اور بے روز گاری کی موت مر چکی ہے۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز کہی۔انہوں نے کہا کہ ادویات پر دس فیصدٹیکس عوام کے ساتھ بڑا ظلم ہوگاحکومت پاکستان سے درخواست ہے ٹیکس لگانے کی بجائے ادویات پر مزید ریلیف دے۔کیونکہ تاجر برادری اس نازک دور میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک جس نازک دور سے گزر رہا ہے غریب سے لیکر امیر طبقہ،چھوٹے تاجر سے لیکر بڑے تاجروں تک ہر شخص پریشان ہے۔لوگ کورونا کی بجائے بھوک سے مر رہے ہیں۔اگر ادویات پر دس فیصد ٹیکس لگا دیا گیا تو ہسپتالوں میں موجود مریض مر جائیں گے کیونکہ مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے اور معیشت تباہ ہو چکی ہے بے روزگاری کے باعث لوگ خود کشیوں پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید :

کامرس -