جامعہ زرعی یونیورسٹی میں کلاس فورس اور تھری ملازمین کا دھرنا ہنوز جاری

جامعہ زرعی یونیورسٹی میں کلاس فورس اور تھری ملازمین کا دھرنا ہنوز جاری

  

پشاور(سٹی رپورٹر) جامعہ زرعی پشاور میں دو ہفتوں سے جاری کلاس فور اور تھری ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا میں رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی خان کی شرکت احتجاجی ملازمین کے مطالبات کے حمایت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی خان نے کہا کہ کلاس فور اور تھری کے ملازمین حل ہونے چاہئے کیونکہ وہ بھی اس ملک کے شہری جبکہ افسران اگر مراعات لیتے ہے تو غریب ملازمین کا بھی حق ہے کہ انکو بجائز حقوق دی جائے۔ارباب شیر علی خان نے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے مطالبات حل کرنے کی کوشش کرینگے۔واضح رہے کہ کلاس فور اور تھری ملازمین پچھلے دو ہفتوں سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیتے ہے اور جامعہ میں ریلی نکال کر انتظامیہ کی غیر سنجیدہ راویہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہے جبکہ ملازمین کے مطالبات کو لیکر انتظامیہ نے ابھی تک ملامین کیساتھ مذکرات کی کوشش نہیں کی ہے جسکی وجہ سے ملازمین میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -