خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

  

ٹوکیو (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا ویکسین جلد ملنے کا امکان ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 3.7 ین (2.4 فیصد)بڑھ کر 159 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 10695 یوان فی ٹن طے پائے۔

مزید :

کامرس -