پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا آل ایمپلائز کی تحریک کی حمایت کا اعلان

  پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا آل ایمپلائز کی تحریک کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین سی اینڈ ڈبلیو نے آل ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کیلئے شروع کردہ تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے ساتھ نامناسب رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ایک بیان میں یونین کے صدر ملک نثار خان‘ سینئر نائب صدر مومن خان‘ جنرل سیکرٹری عبدالسلام‘ چیئرمین حبیب اللہ عمرزئی‘ فرحت اللہ، اعجاز احمد اور عبدالرحمن نے کہاکہ حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور یہ ملازمین کے ساتھ مذاق ہے کیونکہ مہنگائی روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی جا رہی ہے حکومت فوری طور پر آل ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے تمام ملازمین کیلئے یکساں مراعات دینے اور تنخواہوں میں دو سو فیصد اضافے سمیت دیگر مراعات سے متعلق مطالبات کو تسلیم کرے اور پنشن کیلئے عمر کی حد 55 سال کی تجویز سے دستبردار ہو جائے ورنہ نہ صرف پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کی جانب سے سخت احتجاج کیا جائے گا بلکہ آل ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے پلیٹ فارم سے جاری احتجاج میں شدت لایا جائے گا انہوں نے کہاکہ وزراء اور اراکین اسمبلی تو اپنی مراعات میں کمی نہیں لا رہے لیکن سرکاری ملازمین کو ایک سازش کے تحت ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جو افسوسناک ہے