ڈی ڈبلیو پی پ نے یونی لیور پراجیکٹ بروقت مکمل کر لیا

  ڈی ڈبلیو پی پ نے یونی لیور پراجیکٹ بروقت مکمل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ڈی ڈبلیو پی ٹیکنا لو جیزکی جانب سے یو نیو لیور پاکستا ن میں ”یو نی لیو ر لیو ریج (Accenture Newspage)پراجیکٹ کی 2020میں کامیا ب اور بروقت تکمیل پر کر اچی کے معروف ہوٹل موون پک میں ایک پروقار تقریب کا اہتما م کیا گیا۔ اس مو قع پر، مذکور ہ پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے،دونو ں کمپنیز کی جانب سے کلید ی کردار ادا کرنے والے ٹیم ممبرا ن کی خدما ت کا اعتراف کرتے ہو ئے، انھیں خصو صی انعاما ت سے نو ازا گیا۔ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنا لو جیز آ ئی سی ٹی سسٹم انٹی گریشن کے حوا لے سے پا کستا ن کی سب سے معروف کمپنی ہے اور ڈی ڈبلیوپی گروپ کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ ڈی ڈبلیو پی گروپ پاکستا ن میں کنزیو مر الیکٹرانکس کے شعبے کا سب سے درخشاں نام ہے جو وطن عزیز میں Cisco, Dell, HP, Lenovo, VmWare, Huawei, Oracle, Xerox وغیرہ جیسی بڑی بڑی کمپنیوں کی نہ صرف با ضابطہ نما ئند گی کر رہا ہے بلکہ پاکستان میں Accenture DMS کا مقامی شراکت کار بھی ہے۔”Accenture DMS Newspage“سیلز فور س اور ڈسٹربیو شن مینجمنٹ کا جدید خود کا ر نظام ہے جو ڈاؤن سٹریم سپلا ئی چین کامکمل طور پر احاطہ کر تے ہوئے آپ کو،پراموشنزکٹرول، استعداد کار میں بہتری، سامان کی درست فہرست سازی، سیلز کا نظام کار چلا نے ،ڈسٹری بیو ٹر کے کلیم کا حساب رکھنے اور سیکنڈری سیلز کے حوا لے سے قابل اعتبار اور درست اعداد و شما ر کے حصول جیسے پیچیدہ امور کو بخوبی سرانجام دینے کے لیے، بھر پور مدد فراہم کر تا ہے۔ Accentureنے روز مرہ ضروریا ت کی اشیا ء بنا نے والی((FMCG تمام اعلیٰ کمپنیوں کو اپنے DMSاور SFA سسٹم فراہم کیے ہیں جو اس کامیابی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے۔یو نی لیو ر، دنیا کے چند معروف اوربہترین ایف ایم سی جی برانڈز بنا نے والی بین الا قوامی کمپنی ہے۔ اس وقت یہ ادا رہ ما حول کے تحفظ اور معاشرے کے فلاح کی خاطر کے گرا ں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ کرہ ارض اور رفاع عامہ کا خیا ل رکھتے ہوئے کار وبار کی ایک نئی طرز متعارف کروا نا یو نی لیو رکا ویژن ہے۔
مزید برآں یو نی لیو رکا ڈسٹری بیو شن چینل پاکستا ن کے سب سے بڑ ے ڈسٹری بیو شن چینلز میں سے ایک ہے۔ 2019کے وسط میں یو نی لیور نے ادارہ جاتی اہداف کی تکمیل کے لیے اپنے مو جودہ ڈسٹری بیو شن نیٹ ورک میں جدت لانے اور اس کی استعداد کار کو بڑھا نے کے لیے نیکسٹ جنریشن Accenture Newspage DMSاور SFAسو لوشن کی تنصیب کا فیصلہ کیا۔ یہ عمل محض سسٹم کی تنصیب تک محدود نہیں تھا بلکہ ڈسٹری بیو ٹرز کو اس نئے نظام کے حوالے سے تربیت فراہم کرنا اور انہیں اس کا استعمال سکھا نا بھی اسی پرا جیکٹ کا حصہ تھا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ڈی ڈبلیو پی (نے Accentureفراہم کرنے والے ادارے کی حیثیت سے) اور یو نی لیور پاکستان کی پرا جیکٹ ڈلیو ری ٹیم نے دن شب و روز محنت کی اور 6ماہ کی قلیل مدت میں اس پرا جیکٹ کی تکمیل کو ممکن بنا دیا۔ اس موقع پر ڈی ڈبلیو پی ٹیکنا لو جیز(پرا ئیو یٹ) ٰ لمیٹڈ کے سی او او روحیل بشیر، ڈی ڈبلیو پی گروپ کے ڈائریکٹر عباس حلا ئی اور ڈی ڈبلیو پی کے کنٹر ی مینیجر تو قیر احمد رانا نے تقریب کی میزبا نی کے فرائض سر انجام دیئے۔دریں اثناء انھوں نے یو نی لیور ٹیم کی کا وشوں کو سراہا اور ڈی ڈبلیو پی ٹیکنا لو جیز (پرا ئیو یٹ) لمیٹڈ پر اعتما د کرنے پر یو نی لیو ر کے عہد یداران کا شکر یہ ادا کیا۔دوران تقریب یو نی لیور پاکستا ن کے ڈا ئریکٹر عما د دانش نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے یو نی لیو ر اور پا کستا ن کنزیو مر مارکیٹ کے لیے مذکور ہ پراجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ انھوں نے پرا جیکٹ کی عالمی معیار کے مطابق بروقت تکمیل اور یو نی لیو ر کی توقعات پر پورا اترنے پرڈی ڈبلیو پی کی مینجمنٹ اور خدمات کی خوب تعریف بھی کی۔

مزید :

کامرس -