72 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی منتخب نمائندے کا وادی تیراہ کا دورہ

72 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی منتخب نمائندے کا وادی تیراہ کا دورہ

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)72 سال کے تاریخ میں پہلی بار کسی منتخب نمائندے نے وادی تیراہ کے دور افتادہ علاقہ آدم خیل کا دورہ کیا اور یہ اعزاز ممبر صوبائی اسمبلی شفیق افریدی نے حاصل کیا جہاں پر انہوں نے ترقیاتی کاموں کا آغاز کرکے واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کیا جس پر ہم جملہ مشران و کشران وادی تیراہ آدم خیل ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی کارکنان غلام سخی افریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 72 سال کے تاریخ میں پہلی بار کسی منتخب نمائندے نے وادی تیراہ آدم خیل کا دورہ کیا اور یہ اعزاز ممبر صوبائی اسمبلی شفیق افریدی نے حاصل کیا جہاں پر انہوں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح بھی کیا جس پر بہت جلد کام شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ آدم خیل سہولیات سے محروم علاقہ ہے جہاں پر تعلیم، پانی اور صحت جیسے مسائل نے جنم لیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم جملہ مشران و کشران وادی تیراہ آدم خیل ممبر صوبائی اسمبلی شفیق افریدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے علاقے کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا اور مزید آدم خیل کے علاقے کی پسماندگی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -