پروگریسو گروپ کا لاہور چیمبر انتخابات لڑنے کا اعلان

  پروگریسو گروپ کا لاہور چیمبر انتخابات لڑنے کا اعلان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہو ر ایوان صنعت و تجارت کے اراکین پر مشتمل پروگریسو گروپ نے چیمبر کے سالانہ انتخابات سال 2020-21میں بھر پور طریقہ سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ پروگریسو گروپ کے صدر اور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن خالد عثمان نے گروپ کے عہدیداروں کو اس سلسلہ میں بھرپور تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے گروپ کے نائب صدر عبدالودود علوی اور ڈپٹی سیکرٹری محمد اعجاز تنویر کو تمام ترپیپر ورک مکمل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔یاد رہے کے پروگریسو گروپ پچھلے دو سال سے برسر اقتدار گروپ کے ساتھ انتخابی اتحاد میں کامیابی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ گروپ کی اگلی انتخابی سٹرٹیجی تشکیل دینے کے لئے جلد ہی ایک میٹنگ کا اہتمام کر رہا ہے۔ پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے گروپ نے ہمیشہ صنعت کاروں اور تاجر حضرات کے مسائل کے لئے آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی انتخابی سیاست میں حصہ صرف اور صرف چھوٹے اور درمیانی درجہ کے کاروباری اداروں کے مسائل کے حل کے لئے موئثر جدوجہد کے لئے لے گا۔

مزید :

کامرس -