صوابی،معمولی تکرار پر بد بخت بھائی کے ہاتھوں سگہ بھائی قتل

صوابی،معمولی تکرار پر بد بخت بھائی کے ہاتھوں سگہ بھائی قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ) جہانگیرہ ضلع صوابی میں معمولی تکرار پر بھائی نے بھائی پر کلہاڑی سے وار کر کے قتل کر دیا۔ تورڈھیر پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس تھانہ تورڈھیر کی رپورٹ کے مطابق بیوہ شیر رحمن سکنہ جہانگیرہ گاؤں نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹوں محمد زبیر اور ان کے بھائی محمد شعیب کے مابین گھر میں معمولی تکرار ہوئی جس پر محمد زبیر نے طیش میں آکر اپنے بھائی محمد شعیب پر کلہاڑی سے پے درپے وار شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او پولیس تھانہ تورڈھیر افتخار خان فوری کارروائی کر تے ہوئے ملزم محمد زبیر کو آلہ قتل کلہاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔