منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار ملزم عدم ثبوت پر بری
پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظیم اللہ مشوانی نے گاڑی سے بڑی مقدار میں منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت پر بری کردیا ملزم حامد خان کی جانب سے کیس کی پیروی میاں سلیمان شاہ ایڈوکیٹ نے کی استغاثہ کے مطابق شبقدرکے رہائشی ملزم حامد خان پر الزام تھا کہ وہ تھانہ ریگی کی حدود میں گاڑی میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جسے پولیس نے 2018میں گرفتار کرکے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 150کلوگرام چرس برآمد کرلیا تھا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا دوران سماعت ملزم کے وکیل میاں سلیمان شاہ نے دلائل دیئے کہ ملزم کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور اسے اس کیس میں پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے عدالت نے کیس میں دلائل ہونے پر ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی پر ملزم کوبری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔