پشاور،مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 19 ملزمان گرفتار

پشاور،مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 19 ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں منشیات سمگلر،منشیات فروش اور دیگرجرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر6 کلو گرام سے زائد چرس،لاکھوں روپے ما لیت کی آئس،دو کلو گرام افیون،جعلی کرنسی،6 بوتل شراب، اسلحہ اور بھاری تعداد میں پٹاخے برآمد کرلئے گئے ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن منصور امان کی خصو صی ہدایت پر منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید19 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ ریگی عرفان خان نے کا روائی کے دوران ملزمان مشہور منشیات فروش درویش خان ولد دفتر خان سکنہ سفید سنگ،زاہد اللہ ولد محمد آمین،ندیم ولد مثل خان،مراد علی ولد نرگس خان اور وقاص ولد سیدا جان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلو گرام سے زائد چرس،آئس، ایک پستول اور6 بوتل شرا ب برآمد کر لی ہے،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین خان نے پولیس ٹیم اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکو ک موٹر کارکو روک کر تلا شی لینے پر ادھا کلو سے زائد آئس اور 53 ہزار جعلی کرنسی برآمد کرکے خاتون مسماۃ (ع) زوجہ محمد عاکف ساکنان فیصل آباد اور محمد عاکف ولدمحمد الیاس کو گرفتار کرلیا،جبکہ تھانہ پہاڑی پورہ،تھانہ خان رازق شہید،تھانہ سربند،تھانہ انقلاب، تھانہ غربی اور تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے مختلف کاروائی کے دوران 12 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس،220گرام آئس،دو کلو گرام افیون، تین عدد پستول اور بھاری تعداد میں 16کاٹن چائنہ پٹاخے برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -