بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

  بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،کاروائی کے دوران منشیات سمگلر کو گرفتار کرکے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزم کا تعلق بڈھ بیر سے ہے جس نے موٹر کار کے زریعے منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشن منصور امان کی خصوصی ہدایت پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کیساتھ ساتھ منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے جس کے دوران ایس پی سٹی ڈویژن وقار عظیم کھرل کو خفیہ اطلاع ملنے پرڈی ایس پی سٹی گوہر خان کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ شاہ قبول احمد رشید نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ڈبگری روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر 5178 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانے سے 6000 گرام چرس برآمد کر کے ملزم محمد ارشد ولد فضل نعیم سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -