تحصیل کوارڈینیشن کونسل تخت بھائی کے لئے عبوری کابینہ تشکیل
شیرگڑھ(نامہ نگار)تحصیل کوارڈینیشن کونسل تخت بھائی کے لئے عبوری کابینہ تشکیل دیا گیا محمد شاہد صدر،جہان زیب سالک سینئر نائب صدر جبکہ شہزاد حسین جنرل سیکرٹری چن لئے گئے دیگر عہدیداروں میں خالد فاروق نائب صدر،پیر اشرف جائنٹ سیکرٹری،امتیاز احمد فنانس سیکرٹری،محمد حسین آفس سیکرٹری اور عزیز بسمل پریس سیکرٹری شامل ہیں عبوری کابینہ چھ مہینوں کے لئے تشکیل دیا گیا ہے اس دوران عبوری کابینہ تحصیل تخت بھائی کے سماجی تنظیموں سے رابطے کریں گے اور انکی تحصیل نیٹ ورک میں ممبر شپ اور ان کو متحرک کرنے کے لئے تنظیموں سے رابطے کریں گے جنوری2021میں نئے انتخابات کرنے کے لئے منصوبہ بندی کریں گے اور الیکشن کے بعد نو منتخب کابینہ کو چارج دیں گے