آٹے کا نرخ بڑھنے پر نانبائیان سراپا احتجاج، معاشی قتل بند کرنے کا مطالبہ
پشاور(سٹی رپورٹر)آٹے کا نرخ بڑھنے پر انجمن نانبائیان ضلع پشاور کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت خائستہ گل فقیر آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں آستانہ گل، رحمان شاہ، ذاکر مجید اور دیگر وارڈز کے صدور نے شرکت کی شرکا کا کہنا تھا کہ نانبائیوں کا معاشی قتل فوری طور بند کیا جائے لاک ڈان اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث درجنوں دکانیں بند ہو چکی ہیں انہوں نے کہاکہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث سب سے زیادہ نابنائی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بے جا چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں جو کہ سرا سر ناانصافی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نانبائیوں کو ریلیف فراہم کرے نہ کہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے بعدازاں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور آٹے کے نرخ بڑھنے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی مظاہرین نے کہا کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے احتجاج کا دائرہ کار وزیر اعلی ہاوس اور وزیر خوراک کے دفتر تک وسیع کیا جائے گا۔