بیوی نے شوہر کو قتل کرکے گمشدگی کا ڈرامہ رچایا

بیوی نے شوہر کو قتل کرکے گمشدگی کا ڈرامہ رچایا

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) مردان،ملزم چاہے کتنا ہی ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، تھانہ کاٹلنگ پولیس نے چھ مہینے پہلے گمشدہ شخص کا سراغ لگا لیا، بیوی نے اپنے شوہرکو قتل کر کے گمشدگی کا ڈرامہ رچایا۔پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مقتول کی قتل شدہ لاش برآمد کر کے راز سے پردہ پاش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ3جولائی 2020کو مسماۃ ممپری زوجہ رحیم زادہ سکنہ سنڈوکہ سوات حال نرئے پل جبہ کاٹلنگ نے اپنے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ کاٹلنگ میں درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا شوہر دماغی مریض ہے جو کہ اکثر کئی مہینوں تک گھر سے غائب رہتا ہے اور اب تقریبا 06مہینے ہوگئے ہیں کہ وہ گھر نہیں آیا، مدعی کی رپورٹ پر تھانہ کاٹلنگ پولیس نے انکوائری کا آغاز کیا اور کیس کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیتے ہوئے مقتول رحیم زادہ کے بیٹے داؤد کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیاجس نے دوران انٹاروگیشن راز سے پردہ پاش کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری والدہ اور والد کے چچا زاد بھائی باور خان ولد عمر غنی سکنہ سوات حال عالم گنج کاٹلنگ کا آپس میں غیر شرعی تعلقات تھے جس کے لیے باور خان نے سوات سے نقل مکانی کر کے عالم گنج کاٹلنگ میں رہائش اختیار کی، جس کا ہمارے گھر آنا جانا رہتا تھا، وقوعہ کے روز میرے سمیت باور خان اور میری والدہ نے مقتول والد کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور ہم تینوں نے مل کر مقتول کو رسی کی مدد سے موت کے گھاٹ اتار دیاجس کوہم نے اپنے گھر کے قریب آراضیات گل صدبرگ میں دفنا یا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی لاش کو برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیجوا یا جبکہ گرفتار ملزم کے 02شریک واردات ساتھیوں مسماۃ ممپری اور باور خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جو کہ جلد متوقع ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -