بیٹے کے قاتل کو گرفتار کرکے ہمیں اانصاف دلایا جائے،عبدالغفار

بیٹے کے قاتل کو گرفتار کرکے ہمیں اانصاف دلایا جائے،عبدالغفار

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر) نیب کالونی پشاور میں میرے لخت جگر کو قتل کرنے والے قاتل کو گرفتار کرکے ہمیں اانصاف دلایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مقتول واصف غفار کے غمزدہ والد عبد الغفار نے شبقدر میں پریس کانفرنس سے اپنی خطاب میں کہی۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے جوان سال بی ایس کا طالبعلم بیٹا واصف غفار اپنے بڑے بھائی آصف غفار جو کہ نیب میں ملازم ہے سے ملنے ان کے گھر واقع نیب کالونی پشاور گیا تھا جہاں کالونی پارک میں اوباش گروہ نے آکر اس کو دھمکیاں دینے شروع کی۔ جس پر غنڈوں کے سربراہ صابر خٹک، آصف خٹک پسران سید ولی نے اپنے والد کے کہنے پر چھریوں کے پے درپے وار کی۔ جس سے واصف غفار اور ان کے بھائی آصف غفار شدید زخمی وہوئے جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر واصف غفار جان بحق ہوا۔انھوں نے کہا کہ ڈی جی نیب نے انکوائری کا حکم دیا مگر 5ماہ گزر نے کے باوجود تاحال انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ آسکا جبکہ انکوائر ی صرف خٹک قوم سے کیا۔ انھوں نے الزام عائید کی کہ سیکورٹی انچارچ اصغر خٹک قاتلوں کے ساتھ ملا ہوا ہے اور قاتلوں کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے گورنر، وزیر اعلی، وزیر داخلہ،آئی جی پی، ڈی جی نیب سے اپیل کی کہ واقعہ کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کرکے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ شریک جرم سید ولی کو نوکری سے برخواست کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -