عید الاضحی سے قبل ملازمین کو پوری تنخواہ دی جائے،یونیورسٹی ایمپلائز

  عید الاضحی سے قبل ملازمین کو پوری تنخواہ دی جائے،یونیورسٹی ایمپلائز

  

پشاور(سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف پشاور ایمپلائز ایسو سی ایشن کلاس تھری،فور اور سینی ٹیشن سٹاف نے مطالبہ کیا ہے کہ عیدالااضحی سے قبل ملازمین کو پوری تنخوا ادا کی جائے جبکہ تنخواہ میں کٹوتی سے گریز کیا جائے بصورت دیگر اج سے ہڑتال شروع کرنے سمیت 27جولائی سے ایڈمنیسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا اس بات کا فیصلہ یونیورسٹی آف پشاور ایمپلائز ایس سی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جو زیر صدارت مذکر شاہ منعقدد ہوا اجلاس میں جامعہ کے انتظامیہ کی جانب سے اس ماہ پوری تنخواہ نہ دینے پر سخت تشویش اور غصہ کا اظہار کیا گیا اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ عید قرباں کے مبارک موقع پر جامعہ کے انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کے فیصلے جامعہ کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عید سے پہلے تمام ملازمین کو پوری تنخواہ دی جائے بصورت دیگر آج سے جامعہ میں مکمل ہڑتال ہوگا اور کوئی ددفتری کام نہیں ہوگا اور 27جولائی سے ایڈمنیسٹریشن بلاک کے سامنے صبح نو بجے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا جبکہ اکاونٹ ملازمین سیکشن کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ اکاونٹ سیکشن میں کسی بھی قسم کا کوئی کام نہیں ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں نتائج کا کی ذمہ داری اٹھانی پرے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -