ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے کیمسٹ مشکلات سے دوچار ہوگئے، شیرعلی اعوان

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے کیمسٹ مشکلات سے دوچار ہوگئے، شیرعلی اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) آل کمیسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی شیرعلی اعوان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے میڈیسن سے وابستہ افراد شدید مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں اپنے ایک بیان میں ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہاکہ حکومت نے دس سے پندرہ فیصد قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی ہے توبعض ادویات کی قیمتوں میں چارسو فیصد تک اضافہ کیاجاتاہے جو غریبوں کی قوت خرید سے باہر ہے انہوں نے کہاکہ ایک طرف کورونا کے باعث ان کے کاروبار ختم ہونے لگے ہیں تودوسری طرف آئے روز ادویات کی نرخ بڑھانے سے ان کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیاہے غریب لوگ علاج کے لئے ترس رہے ہیں یہ واحدحکومت ہے کہ گذشتہ بائیس ماہ میں کئی دفعہ ادویات کی قیمتیں بڑھادینے کی اجازت دی حاجی شیرعلی اعوان نے فوری طورپر اضافی قیمتوں کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔