پشاور میں کورونا سے بچنے اور ٹریفک قوانین میں آگاہی مہم جاری

پشاور میں کورونا سے بچنے اور ٹریفک قوانین میں آگاہی مہم جاری

  

پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے اور ٹریفک قوانین سے متلعق آگاہی مہم بدستور جاری ہے۔ سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے شہر کے مختلف سیکٹروں میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دینے کی خاطر کی جانیوالی ناکہ بندیوں پر شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی جاتی ہے اور ان میں باقاعدہ پمفلٹس بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے شہریوں کو ون ویلنگ اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال سے گریز کرنے کالے شیشوں کے استعمال کو ترک کرنے سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ شہری عید کیلئے خریداری کرتے وقت سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس مزید نہ پھیلے کیونکہ حکومت کی جانب سے بہتر حکمت عملی کے باعث کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں واضح کمی آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خاص خیال رکھیں اور شہری سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ وہ بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ون ویلنگ جیسے خطرناک فعل سے گریز کریں کیونکہ اکثر اوقات نوجوان گر کر شدید زخمی ہوجاتے ہیں اور موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جس کے باعث ہنستا بستا گھر اجڑ جاتا ہے۔ انہوں نے ٹی اوز کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -