کسٹم سکواڈ نے سمگلروں کی بجائے عام شہریوں کا جینا دوبھر کردیا
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کسٹم سکواڈ نے سمگلروں کی بجائے عام شہریوں کا جینا دوبھر کردیا،سماجی شخصیت کا رفاہ عامہ کیلئے خریدا گیا پاکستانی کپڑا پکڑ لیا،جبکہ نوشہرہ میں غیر ملکی کپڑے سے بھرے گودام اور دکانوں پر ھاتھ ڈالنے سے گریزاں،ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیت راج ولی خان پشاور کے مقامی تاجر سے بے سہارا افراد کیلئے پاکستانی مارکہ کپڑا خریدکر لے جارہا تھا کہ نوشہرہ کسٹم سکواڈ نے پکڑ لیا،تمام رسیدیں دکھانے اور پاکستانی کپڑے کی تصدیق کے باوجود کسٹم حکام نے کپڑا نہ چھوڑا اور آٹھ لاکھ مالیت کا کپڑا دفتر لیکر گئے رات گئے تک سماجی شخصیت نے منت سماجت کی تاہم کسٹم حکام اپنی فرعونیت سے باز نہ آئے اور اسے سمگل شدہ قرار دیتے رہے ان چھیرہ دستیوں کے بعدمتاثرہ سماجی شخصیت نے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمدخان سے داد رسی کی اپیل کردی جس پر انہوں نے دوسرے روز کسٹم دفتر نوشہرہ پر اپنے ذمہ داران،میڈیا ٹیم،قانونی ماھرین کے ھمراہ چھاپہ مارا اور تمام تر لوازمات دکھائے تاہم پھر بھی کسٹم حکام نے کپڑا کسٹم ھاؤس پشاور بھیج دیا۔امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے اس معاملہ کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے پولیس اور کسٹم ملی بھگت سے سمگلروں کو کھلی چھٹی اور شہریوں کیلئے وبال بنانے کے اس معاملے کو سینیٹ ایوان میں اٹھانے کا اعلان کیا،