تحصیل صافی حبیب زئی کے علاقہ میں ڈبل گریڈ سٹیشن بجلی لائینز استعمال کرنے کا انکشاف

تحصیل صافی حبیب زئی کے علاقہ میں ڈبل گریڈ سٹیشن بجلی لائینز استعمال کرنے کا ...

  

مہمند(نمائندہ پاکستان)تحصیل صافی حبیب زئی کے علاقہ میں ڈبل گریڈ سٹیشن بجلی لائینز استعمال کرنے کا انکشاف۔ٹیکنیکل سٹاف نے کئی مرتبہ واپڈا حکام کو اس مسئلے سے خبر دار کیا ہے مگر محکمہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہا ہے،تفصیلات کیمطابق تحصیل صافی کے علاقہ حبیب زئی میں گریڈ سٹیشن مامد گٹ کے ساتھ ساتھ غلنئی گریڈ سٹیشن کے لائن استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔جس کا باقاعدہ اطلاع ٹیکنیکل سٹاف لائن مینز نے کئی بار محکمہ واپڈا کو دی ہے۔اور محکمہ کو ڈبل گریڈ سٹیشن کے بجلی کو علاقے کے مختلف مقامات پر لائنز آرپار کے ساتھ اکثر ایک ہی کھمبے میں تنصیب کے خطرات سے آگاہ کی ہے کہ ایک گریڈ سٹیشن کے لائن اگر دوسرے گریڈ کے لائن پر آگری تو دوسری گریڈ سٹیشن سے پرمٹ لئے ہوئے لائن مین کو کسی بھی وقت حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔جن سے معذوری کے علاوہ زندگی سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔جبکہ مذکورہ علاقے کو لائن غلنئی گریڈ سٹیشن سے مامد گٹ گریڈ سٹیشن کے قیام سے پہلے بچھائے گئے تھے۔جن کو واپڈا نے لاپرواہی اور نامناسب منصوبہ بندی کے بناء چھوڑ دیا ہے۔چونکہ ضلع مہمند میں اکثر علاقے بجلی کی رسائی سے بھی محروم ہے۔اور غلنئی گریڈ سٹیشن سے دور دراز علاقوں کو درجنوں میل دور لائن بچھائے گئے ہیں۔جوکہ دوری اور گریڈ سٹیشن پر زیادہ لوڈ کے وجہ سے اکثر فیڈر اوور لوڈ ہوتا ہے۔اکثر ناروا لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ جاری رہتا ہے۔ جن سے زیادہ تر قومی شاہراہ پر عوامی دھرنے دیئے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ مامد گٹ گریڈ سٹیشن سے واپڈا نے محدود علاقے کو بجلی کی سپلائی دی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -