باجوڑ، عنایت کلے بازاربائی پاس روڈ ناقص میٹریل اور مقدار کی کمی کا نوٹس لیا جائے،عمران ماہر

باجوڑ، عنایت کلے بازاربائی پاس روڈ ناقص میٹریل اور مقدار کی کمی کا نوٹس لیا ...

  

باجوڑ (نمائندہ خصوصی) باجوڑ، عنایت کلے بازاربائی پاس روڈ ناقص میٹریل اور مقدار کی کمی کا نوٹس لیا جائے۔ عمران ماہرتفصیلات کے مطابق عنایت کلے بازار بائی پاس روڈ پر نئے سڑک کے ساتھ تعمیر ہونے والے شولڈر پی سی سی محض دو دن بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں، یاد رہے کہ گذشتہ روز عنایت کلے بازار تاجربرادری نے ناقص میٹریل کے استعمال کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔ جمعیت علمائے اسلام تحصیل خار کے جنرل سیکرٹری اور عنایت کلے بازار کے تاجر رہنما عمران ماہر اور بازار کے تاجروں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے احتجاج کے باوجود بھی ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے ساتھ کام جاری ہے۔ جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔ اس کا فوری نوٹس لیکر کام بند کردیا جائے اور ٹھیکہ دار کو صحیح میٹریل کے استعمال کا پابند بنایا جائے اور شولڈر پی سی سی کو اپنے مقررہ مقدار تک بڑھایا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -