اغوا کار 15لاکھ تاون مانگ رہے ہیں ،امان اللہ

    اغوا کار 15لاکھ تاون مانگ رہے ہیں ،امان اللہ

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قبیلہ اکاخیل سے تعلق رکھنے والے امان اللہ اوران کے خاندان کے دیگرافراد نے کہا ہے کہ ان کا بھائی محمودکو گذشتہ ایک ماہ سے اغوا کیا گیا ہے اور اغوا کار 15 لاکھ تاون مانگ رہے ہیں جبکہ ایس ایچ او باڑہ کے کہنے کے باوجود بھی باڑہ تھانہ کے محرر میرے کاغذات پھاڑ دیتے ہیں اور ٹال موٹل سے کام لے رہے ہیں اور نہ ہی میرا ایف ائی ار درج کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اغوا کار سول لوگ ہے اور اگر کوئی حق ہو ہم ہر قسم کے مذاکرات کو تیار ہیں تاہم اتنے پیسے نہیں کہ ہم یہ ان کو ادا کرے۔۔انہوں نے ائی جی پولیس خیبر پختونخوااور ڈی پی او خیبر سمیت دیگر اعلی حکام سے ان کے بھائی محمود کے بازیابی میں مدداور انصاف کا مطالبہ کیاہے اور باڑہ تھانہ کے محرر کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -