سندھ حکومت نے قربانی کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرلیں

سندھ حکومت نے قربانی کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے قربانی کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرلی ہیں، جس میں کہا گیا ہے مخصوص مقامات پر فریضہ قربانی سرانجام دیا جائے گا اور گندگی پھیلانے،آلائشیں پھینکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس ضمن میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ قربانی کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرلی گئی ہیں، مخصوص مقامات پر فریضہ قربانی سرانجام دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یونین کونسلزکی سطح پر قربانی کیلئے جگہیں مختص کی گئی ہیں، سالڈ ویسٹ بورڈ آلائشیں اٹھا کر ٹھکانے لگائے گا۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انفرادی قربانی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور گندگی پھیلانے،آلائشیں پھینکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندگان کیساتھ ضلعی انتظامیہ رابطے میں رہے گی اور اضلاع کی حدودمیں ڈی سیزاجتماعی قربانی کاانعقادیقینی بنائیں گے۔سندھ حکومت نے عیدالاضحی پر جانوروں کی قربانی سے متعلق کہاکہ قربانی کیلئے سماجی فاصلے کو فوقیت دینا ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ نے کہاکہ کورونا نیگٹو اور تجربے کار قصائیوں سے قربانی کے جانور ذبح کرائے جائیں اور قربانی کے جانوروں کی ویڈیو لنک،آن لائن خریداری کوترجیح دی جائے۔سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیاکہ قربانی کا فریضہ مستند فلاحی تنظیموں اور مدارس کے ذریعے کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -