پارکس میں عوام کے داخلے پر پابندی نہیں، سندھ حکومت کا وضاحتی اعلامیہ

پارکس میں عوام کے داخلے پر پابندی نہیں، سندھ حکومت کا وضاحتی اعلامیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا اور لاک ڈاؤن میں تفریحی مقامات پر پابندی کے معاملے پر سندھ حکومت کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارکس میں عوام کے داخلے پر پابندی نہیں ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تفریحی مقامات کی پابندی سے متعلق وزیراعلیٰ کی منظوری سے تمام کمشنرز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ پبلک پارکس، واکنگ ٹریکس اور محلے کے پارکس میں شہریوں کے داخلے پر پابندی نہیں ہے۔ تاہم پبلک پارکس میں داخلے کے لیے کورونا ایس اوپی پر عمل کرانا ضروری ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پبلک پارکس کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں، شہری ایس او پیز کے تحت وہاں جا سکتے ہیں۔ تاہم پبلک پارکس میں اجتماع اور ہجوم بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

پارکس

مزید :

صفحہ اول -