کورونا وائرس سے مزید 8افراد جان کی بازی ہار گئے،473نئے کیس سامنے آئے

کورونا وائرس سے مزید 8افراد جان کی بازی ہار گئے،473نئے کیس سامنے آئے

  

اسلام آباد، کراچی،(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5677 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 267428 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2095، سندھ میں 2041 اور خیبر پختونخوا میں 1153 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 161، بلوچستان میں 135، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 45 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ بدھ کے روزملک بھر سے کورونا کے مزید 473کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 372 کیسز 5 ہلاکتیں، اسلام آباد 76 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 10 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے 372 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کْل تعداد 90816 اور ہلاکتیں 2095 ہو چکی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 66425 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سیکورونا کے مزید 76 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 10کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1878 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 45 ہے۔گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1485 ہے۔آزاد کشمیر سے بھی کورونا کے مزید 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1937 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 47 ہوگئی ہے

کورونا

مزید :

صفحہ اول -