نوازشریف نے خود تو آنا نہیں حکومت کو ہی انتظام کرنا پڑیگا،شہباز گل

نوازشریف نے خود تو آنا نہیں حکومت کو ہی انتظام کرنا پڑیگا،شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر محمد شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف خود تو آئیں گے نہیں، حکومت کو ان کی عید کے بعد واپسی کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نواز شریف صاحب کو فوراً واپس لانا ہو گا کیوں کہ شہباز شریف صاحب نے تو اپوزیشن کے ہاتھ آنا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی پلان ہو رہی ہے، مسلم لیگ نون نے 2018ء میں اقتدار چھوڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھا۔ 2 سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 16 ارب 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 66 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔
انتظام کرنا

مزید :

صفحہ اول -