سرسید یونیورسٹی میں آن لائن رجحان ٹیسٹ کا آغاز

سرسید یونیورسٹی میں آن لائن رجحان ٹیسٹ کا آغاز

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے مختلف شعبوں میں داخلوں کے لیے آن لائن رجحان ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے۔پہلے سیشن کے لیے رجحان ٹیسٹ انتہائی خوشگوار ماحول میں خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیتملک بھر سے طلباء کی ایک کثیر تعداد نے حصہ لیاجس کا دورانیہ ایک گھنٹہ تھا۔ سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین داخلوں کو شفاف اور قابلیت کی بنیاد پر یقینی بنانے کے لیے ذاتی طور پر پورے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں اور بروقت مناسب اور موثر اقدامات بھی کر رہے ہیں۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی نے ہمیشہ طلباء کی قابلیت اوران کی ذہنی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور سرسید یونیورسٹی کاداخلہ ٹیسٹ، بہترین اور ذہین طلباء کے انتخاب کو ممکن بناتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -