اینکرمرید عباس کے قاتلوں سے کبھی صلح نہیں کروں گی، اہلیہ

  اینکرمرید عباس کے قاتلوں سے کبھی صلح نہیں کروں گی، اہلیہ

  

کراچی (آئی این پی) اینکر مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس نے اپنے شوہر کے قاتلوں سے صلح کرنے سے انکار کردیا اور کہا مریدعباس کے قتل کاہرگز سودا نہیں کرسکتی، کیس جتنا بھی طویل چلے مکمل طور پر پیروی کروں گی۔ تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد قتل کیس کے ملزم عاطف زمان نے صلح کیلیے کوشش شروع کردی، ملزم عاطف زمان کی جانب سے مریدعباس کے اہلخانہ کودوسری بار پیغام بھجوایا گیا۔ ملزم عاطف زمان نے پیغام میں کہا کہ نقصان کا ازالہ تو نہیں ہوسکتا ہے، مگر مل بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں، چاہتے ہیں گاؤں کی زمین بیچ کر بطوردیت اہلخانہ کو رقم ادا کردی جائے۔ مرید عباس کی بیوہ زار عباس نے صلح کرنے سے انکار کردیا اور کہا کیس جتنا بھی طویل چلے مکمل طور پر پیروی کروں گی، انصاف ملنے کی پوری توقع ہے، ہر فورم پر کیس لڑوں گی۔ زارا عباس کا کہنا تھا کہ قاتل عدالتوں سے بھاگ کیوں رہے ہیں، باقاعدگی سے پیش ہوں۔

مرید عباس

مزید :

صفحہ آخر -