لیگی کارکن بلدیاتی انتخاب کی تیار ی کریں،سید منور رضا

لیگی کارکن بلدیاتی انتخاب کی تیار ی کریں،سید منور رضا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ NA-249ضلع غربی میں قائم شہباز شریف سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے لیبر ونگ سندھ کے صدر سید منور رضا، سینئر نائب صدر سندھ علی اکبر گجر، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے اس فیصلے کو خوش آئند سمجھتے ہیں کہ آئندہ آنے والے قومی الیکشن میں دوبارہ اس حلقہ سے الیکشن لڑیں گے مسلم لیگ (ن) کارکنان بلدیاتی الیکشن لڑنے کی تیاری شروع کردیں کیونکہ آنے والے وقت میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے لوگ حکومت سے بدظن ہوچکے ہیں اور لیگی دور حکومت کو یاد کررہے ہیں۔ ضلع غربی کے صدر حاجی صالحین تنولی نے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی کارکن اپنے قائد میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کی آواز پر ہر وقت لبیک کہنے کو تیار ہیں ک۱

مزید :

صفحہ آخر -