قابل، محنتی اور ایماندار افسران محکمے کا اثاثہ ہیں، مکیش کمار

قابل، محنتی اور ایماندار افسران محکمے کا اثاثہ ہیں، مکیش کمار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو لہ نے کہا ہے کہ قابل، محنتی، مخلص اور دیانت دار افسران کسی بھی محکمے کا اثاثہ ہوتے ہیں اور خاص طور پر نئے بھرتی ہونے والے افسران اپنی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لئے سخت محنت کریں اور محکمے کے لئے اچھی شہرت کا باعث بنیں۔ یہ بات انہوں نے یہاں ڈی جی کامپلیکس آئی آئی چندریگر روڈ کراچی میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے توسط سے نئے بھرتی ہونے والے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو تقرر نامے دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالحلیم شیخ، ڈائرکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاو لہ نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز سندھ حکومت کا ایک اہم جزو ہے اور یہ حکومت سندھ کے لئے محصول وصول کرتا ہے۔ یہ انتہائی اطمینان بخش بات ہے کہ COVID-19 کی وجہ سے مشکل وقت کے باوجود، محکمہ سندھ ایکسائز نے ٹیکس وصولی کا ہدف 100 سے زیادہ حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سے کہا کہ وہ نئے بھرتی ہونے والے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کے لئے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کریں تاکہ وہ محکمہ سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کے مختلف ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنا سیکھیں۔صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو لہ نے کہا کہ دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور ہمیں تبدیلیوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا

مزید :

صفحہ آخر -