بی ایم سینٹر میں نان فارمل ایجوکیشن نے کامیابی حاصل کرلی

بی ایم سینٹر میں نان فارمل ایجوکیشن نے کامیابی حاصل کرلی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونیسیف۔ JICAجاپان اور آئی آر سی کے تعاون سے بلوچ مجاہد لرننگ اینڈ ڈولپمنٹ سینٹر ابراہیم حیدری میں نان فارمل ایجوکیشن پراجیکٹ نے کامیابی حاصل کر لی۔ سینٹر میں 9سال سے 16سال تک کی عمر کے 40 سے زائد طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل ASHIDA Katsunoriو دیگر فارنرز تعلیمی سینٹر کا دورہ کر چکے ہیں بی ایم سینٹر میں انگلش لینگویج، بیسک سلائی کڑھائی، ایڈوانس سلائی کڑھائی، کمپیوٹر، اکیڈمک کوچنگ کی کلاسز بھی جاری ہیں اس کے علاوہ کوچنگ میں زیر تعلیم طلبا کی امتحانات کیلئے سیکنڈری،انٹر اور یونیورسٹی بورڈ میں رجسٹریشن بھی کروائی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر عابد رضا بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم حیدری سب ڈویژن میں تعلیم عام کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ انچارج مہران بلوچ نے بتایا کہ کمیونٹی سینٹر میں تمام کورسز بالکل فری ہیں۔مخیر حضرات ہر ممکن تعاون کرتے ہیں سماجی رہنما قیصر فقیر محمد ے کہا کہ فلاحی کاموں کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ماسٹر غلام رسول نے کہا کہ کمیونٹی سینٹر میں سلائی کڑھائی سیکھنے کیلئے خواتین کا جذبہ قابل دید ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -