رالپنڈی،سفاک بیٹے کا بیوی کیساتھ ملکر والدہ پر تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  رالپنڈی،سفاک بیٹے کا بیوی کیساتھ ملکر والدہ پر تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پر ...

  

راولپنڈی(آئی این پی) تھانہ صادق آباد کی حدود میں ظالم بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر اپنی ماں پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ بیٹا اور بہو آئے روز جھگڑا کرتے ہیں اور پھر بیٹے اور بہو نے ملکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدہ پر تشدد کرنے کے بعد ملزم ارسلان بیوی کو لے کر فرار ہوگیا تاہم متاثرہ خاتون زیرعلاج ہیں جن کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے۔ ایس پی راول کے مطابق تھانہ صادق آباد میں ملزم ارسلان اوراس کی بیوی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے،خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماں جیسی ہستی پر ظلم کرنے والے بیٹے کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

سفاک بیٹا

مزید :

صفحہ آخر -