شرقپور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں عروج پر،انتظامیہ خاموش

شرقپور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں عروج پر،انتظامیہ خاموش

  

شیخوپورہ/جنڈیالہ شیر خان(محمد ارشد شیخ/مدثر احمد خان سے)ضلع شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں نے تحصیل انتظامیہ، میونسپل کمیٹی شرقپور شریف اور پولیس کی موجیں لگا دیں،شرقپور شہر کے مختلف مقامات شیر ربانی چوک، آرے والہ چوک، چھوٹا اڈا لاریاں، حکیم گڑھی، صدیقہ اکبر چوک، بڑا اڈا لاریاں جڑانوالہ روڈاور اندرون شہر میں وزیر اعظم عمران خان کے واضح احکامات کے باوجود وہاں کی انتظامیہ اور ٹی ایم اے شرقپور شریف عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے،اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کے اہلکار سارا سارا دن شہر میں گھومتے تو ضرور ہیں مگر پختہ اور عارضی  تجاوزات، ریڑھیوں اور ٹھیلے والوں کے خلاف   کاروائی دانستہ طور پر نہیں کی جاتی،ایک اطلاع کے مطابق میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کے بعض اہلکاروں نے یہاں پر باقاعدہ مبینہ طور پر منتھلیاں لگا رکھی ہیں،شرقپورشہر کے مذکورہ علاقوں کی گلیاں محلے اور سڑکیں مون سون کی بارشوں کے باعث جوہڑ کی شکل اختیار کر چکے ہیں،تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی شرقپور شریف اس کا سد باب کرنے کی بجائے آنکھیں بند کر کے عوام کا تماشہ دیکھ رہی ہے،زرائع کے مطابق شرقپور شریف میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ شرقپور شہر اور منڈیوں بازاروں کا دورہ تو کرتے ہیں لیکن مسائل حل نہیں کئے جاتے، شرقپور شریف کی عوامی سماجی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غاجی محمد صلاح الدین سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے ٹی ایم اے انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ روزانہ کارروائی کرتے ہیں،الزامات بے بنیاد ہیں۔

شرقپور،ایس او پیز

مزید :

صفحہ آخر -