تاندلیانوالہ،گھر کی بنیادوں کو کھوکھلاکرنے سے7 اموات کا مقدمہ درج
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)تاندلیانوالہ میں گزشتہ روز بارش کے باعث چھت گرنے سے ملبہ کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے 7افراد کی موت کا مقدمہ 5زمیندارہمسائے بھائیوں کیخلاف پولیس نے درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق دھوپ سڑیاں کے رہائشی اشرف کے مطابق اسکے ہمسائے پانچ بھائیوں ملزمان عارف، نواز، خالد، محمد خان اور محمد یار نے اسکے گھر کی دیوار کے باہر پڑی چارفٹ مٹی زبردستی اٹھا لی تھی اور اسکا ملکیتی رقبہ اپنی زرعی زمین میں شامل کرلیا، مٹی دوبارہ ڈلوانے پر قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔گزشتہ روز ہونیوالی بارش کا پانی اسکے گھر کی بنیادوں میں جانے کے باعث اسکا گھر زمین بوس ہوگیااور ملبہ کے نیچے دب کر اسکی بیوی، اسکے دو بیٹے، تین بھتیجیاں اور ایک بھتیجا جان کی بازی ہارگئے اور اسکی والدہ، ایک بیٹی اور ایک بھتیجا زخمی ہوگئے جن کی حالت ہسپتال میں تشویشناک ہے۔باہلک پولیس نے نامزد پانچ ملزمان بھائیوں کیخلاف دو مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ درج