بھارت کو بڑا دھچکا ،پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار

بھارت کو بڑا دھچکا ،پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ ...
بھارت کو بڑا دھچکا ،پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرارد دے دیا گیا، پاکستان نے بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔

این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس نے اعتراف کیا کہ پاکستان ذمہ دار ترین ریاست ہے، نئے ضوابط لاگو کر کے سیکیورٹی کو موثر بنایا، پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں دنیا بھر میں 19 واں نمبر ہے، اپنے درجے کو 7 پوائنٹس بلند کیا ہے، گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا، تنصیبات کے تحفظ میں بھی بھارت کے 53 پوائنٹس جبکہ پاکستان کا سکور 58 ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے رپورٹ کا خیر مقدم کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بین الاقوامی -