گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش کا امکان

گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش کا امکان
گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ آج بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دالبندین 42، نواب شاہ 41، پشاور 39، کوئٹہ 38، مظفر آباد37، کراچی 36، اسلام آباد35، ملتان، بہاولپور، گلگت34، لاہور 33، جموں 30، سری نگر 23 اور لیہہ میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت کم ہوگئی۔کیرتھر کے پہاڑی سلسلے میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سیلاب سے کاچھوکے کے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔