شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کیس کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کیس کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی ۔دو رکنی بنچ شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرےگا۔
عدالت نے نیب اور درخواست گزار کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کررکھا ہے ،عبوری درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایاگیا ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زیرالتوا انکوائری میں گرفتاری کئے جانے کا خدشہ ہے ،لہٰذاعبوری ضمانت منظور کی جائے ۔