قومی اسمبلی کااجلاس آج 11 بجے ہو گا،15 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کااجلاس آج 11 بجے ہو گا،15 نکاتی ایجنڈا جاری
قومی اسمبلی کااجلاس آج 11 بجے ہو گا،15 نکاتی ایجنڈا جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کااجلاس آج 11 بجے ہو گا،اجلاس کا15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کلبھوشن کواپیل کاحق دینے کیلئے لایاجانےوالا آرڈیننس آج ایوان میں پیش کیاجائے گا،آرڈیننس عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں لایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ پی ٹی وی فیس65 روپے تک بڑھانے سے متعلق توجہ دلاﺅ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہے،انسداددہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم بھی آج ایوان میں لائی جائے گی،اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ایکٹ1948 میں ترمیم کابل بھی ایجنڈے کاحصہ ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -