کویت کے سربراہ اور امیر کی سرجری لیکن اب انہیں علاج کیلئے کس ملک بھیج دیا گیا ؟ بڑی خبر آ گئی

کویت کے سربراہ اور امیر کی سرجری لیکن اب انہیں علاج کیلئے کس ملک بھیج دیا گیا ...
کویت کے سربراہ اور امیر کی سرجری لیکن اب انہیں علاج کیلئے کس ملک بھیج دیا گیا ؟ بڑی خبر آ گئی

  

کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کویت کے 91 سالہ امیر مزید علاج کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز امیر کویت شیخ الصباح کو بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے کچھ اختیارات صحت یاب ہونے تک ولی عہد نواف الاحمد صباح کو دے دیئے تھے تاہم اتوار کے روز کویت کی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ امیر کویت کی کامیاب سرجری ہو گئی ہے جس کے بعد اب وہ صحت کی جانب گامز ن ہیں ۔

تاہم اب عرب میڈیا سے یہ خبر موصول ہو رہی ہے کہ سرجری کے پیش نظر مزید علاج کیلئے اب وہ امریکہ چلے گئے ہیں ، امیر کویت کو ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے امریکہ جانے کا مشورہ دیا گیا تھا ۔جہاں وہ سرجری کے بعد کے مراحل سے گزریں گے اور علاج مکمل کروائیں گے ۔

شیخ الصباح کی بیماری کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں ۔کویت کے قانون کے مطابق امیر کی غیر موجودگی میں شیخ نواف جو کہ امیر کویت کے سوتیلے بھائی ہیں اور ولی عہدے ہیں وہ قائم مقام سربراہ ہوں گے ۔

مزید :

بین الاقوامی -