دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ2020 ہماری حکومت کاتاریخ ساز اقدام ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ2020 ہماری حکومت کاتاریخ ساز اقدام ہے ...
دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ2020 ہماری حکومت کاتاریخ ساز اقدام ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ2020 ہماری حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے ،تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ سے مذہبی ہم آہنگی بڑھے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ انبیاکرام،فرشتوں،قرآن مجید ،دیگر مذاہب کی کتب سے متعلق متنازع الفاظ قابل گرفت ہونگے ،خلاف ورزی پر 5 سال قید اور5 لاکھ روپے جرمانہ کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت کارروائی ہو گی ،انہوں نے کہاکہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے اس حوالے سے قانون سازی کی ۔