پریس کلب کے ممبران کی فلاح وبہبود کےلیے ہرممکن مدد کرینگے، صدر پریس کلب عمرکوٹ فقیر رسول بخش رحمدانی

پریس کلب کے ممبران کی فلاح وبہبود کےلیے ہرممکن مدد کرینگے، صدر پریس کلب ...
پریس کلب کے ممبران کی فلاح وبہبود کےلیے ہرممکن مدد کرینگے، صدر پریس کلب عمرکوٹ فقیر رسول بخش رحمدانی

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )پریس کلب عمرکوٹ کےصدر فقیر رسول بخش رحمدانی نےکہا ہےکہ ہم پریس کلب کے ممبران کی فلاح وبہبود کےلیے ہرممکن مدد کرینگے صدر پریس کلب رسول بخش نے عمرکوٹ پریس کلب کی جانب سے پریس کلب کے کل 33 ممبران میں کورونا رلیف فنڈز کےتحت ممبران میں بیس بیس ہزار کےچیک تقسیم کرتے ہوئے کہی پریس کلب کے صدر فقیر رسول بخش رحمدانی اور پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ حاجی گل حسن آریسر نےکہاکہ کورونا حالات کے پیش نظر پریس کلب کے صحافیوں کے معاشی مسائل کا بخوبی اندازہ ہے اسی وجہ سے صحافیوں کو عیدالاضحی کےموقع پر پریس کلب کی جانب سے بیس بیس ہزار روپے کےچیک تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ صحافی اپنے اہل خانہ کےساتھ عیدالاضحی کی حقیقی خوشیاں منا سکیں ۔

صدر رسول بخش کا کہنا تھا کہ وہ صحافیوں کی ہرممکن مدد اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کےلیے کام کرتے رہے گے صدر رسول بخش نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان اور وفاقی حکومت کے مشکور ہے جہنوں نے پریس کلب عمرکوٹ کےلیے دس لاکھ روپے گرانٹ دی اس گرانٹ میں سے صحافیوں کی مالی مدد کی جارہی ہے عمرکوٹ کےصحافیوں نے صدر رسول بخش رحمدانی کی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کیا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -